برطانیہ کے سرکاری پرائمری سکول میں روزہ رکھنے اور حجاب کرنے پر پابندی عائد

برطانیہ کے سرکاری پرائمری سکول میں روزہ رکھنے اور حجاب کرنے پر پابندی عائد

لندن:برطانیہ نے مسلمان دشمنی میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ایک بڑے پرائمری سکول میں بچوں کے روزہ رکھنے اور حجاب اوڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

برطانوی جریدے ڈیلی میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایک بڑے سرکاری سکول نے 8 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب کرنے اور روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق مشرقی لندن میں نیوہیم کے علاقے میں سینٹ سٹیفن نامی پرائمری سکول نے اپنے ادارے میں تعلیم حاصل کرنے والی کمشن بچیوں کے لئے اعلان کیا ہے کہ وہ نہ تو روزہ رکھ سکتی ہیں اور نہ ہی حجاب کرسکتی ہیں جبکہ سکول کی انتظامیہ نے محکم تعلیم سے مطالبہ کیا کہ یونیفارم میں اپنے طور پر تبدیلی کرنے والے طلباءکیخلاف کارروائی کی جائے۔


رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سکول کی انتظامیہ نے بچوں کے والدین پر اس بات کا زور دیا ہے کہ بچوں کو رمضان کے روزے نہ رکھوائے جائیں اور نہ روزے کی حالت میں ان کو سکول بھیجا جائے۔سکول کے چیئرمین آف گورنر عارف قومی نے محکمہ تعلیم کو تحریری طور پر تجویز پیش کی ہے کہ سکول کی سفارشات پرکو نافذ العمل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
سکول کی تحریری تجویز پر محکمہ تعلیم نے جواب دیا کہ حجاب کرنے اور روزے رکھنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا معاملہ تعلیمی ادارے کا انفرادی فعل ہے مگر یونیفارم کے حوالے سے ہماری واضح ہدایات ہیں۔