'قادری ایڑیاں رگڑیں لیکن لائن وہاں سے بنے گی جہاں نواز شریف کھڑے ہوں گے'

'قادری ایڑیاں رگڑیں لیکن لائن وہاں سے بنے گی جہاں نواز شریف کھڑے ہوں گے'

اسلام آباد: احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا طاہر القادری احتجاج کریں، ایڑیاں رگڑیں مگر لائن وہاں سے بنے گی جہاں نوازشریف کھڑے ہوں گے۔ احتجاج کرنے والے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں وہ دنیاوی قسم کے مولوی ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر کا مزید کہنا تھا کہ طاہر القادری صاحب کا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ہے وہ چاہتے تھے کہ ان کا ایک نام ہو وہ انہیں اللہ نے دے دیا۔ طاہرالقادری کا طالب علمی دور سے ایک ایجنڈا تھا کہ لینڈ کروزر اور بڑا بنگلہ ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ طاہر القادری احمد رضا خان بریلوی کا مشن دیگر لوگوں کو چلانے دیں اور ان کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پاکستان کے لوگوں پر رحم کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں