اقامہ ومحنت قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک 4لاکھ سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار کیے ، سعودی ذرائع

 اقامہ ومحنت قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک 4لاکھ سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار کیے ، سعودی ذرائع

ریاض: اقامہ ومحنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 4لاکھ 8ہزار 858افراد گرفتار کرلئے گئے۔ ان میں 21سعودی بھی شامل ہیں۔سعودی سیکیورٹی دستوں نے گرفتار شدگان کو متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا۔


ان میں2لاکھ56ہزار577 اقامہ قوانین جبکہ ایک لاکھ 7ہزار992محنت قوانین اور 44ہزار289سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔ مملکت میں دراندازی کرنے والے 5701گرفتار کئے گئے۔

ان میں 77فیصد یمنی، 21فیصد ایتھوپین اور 2فیصد مختلف ممالک کے ہیں۔ سب کو بیدخل کردیا گیا۔ سعودی عرب سے دراندازی کرنے والے 348گرفتار کئے گئے۔ غیر قانونی تارکین کو سفر یا رہائش کی سہولت فراہم کرنے والے 132سعودی گرفتار کئے گئے ہیں۔