'قصور میں گزشتہ واقعات پر توجہ دی جاتی تو زینب کا واقعہ نہ ہوتا'

'قصور میں گزشتہ واقعات پر توجہ دی جاتی تو زینب کا واقعہ نہ ہوتا'

قصور: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا زینب کے بہیمانہ قتل پر دکھ ہوا ہے ایسے افسوسناک واقعات دنیا میں ہوتے ہیں لیکن وہاں حکومتیں بےبس نہیں ہوتیں۔ اس کیس میں کاغذوں کا پیٹ بھرنے کے لیے معصوم لوگوں کو پکڑا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کا فرض ہوتا ہے لیکن زینب کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلائی گئیں اور آج برطانوی پارلیمنٹ میں زینب واقعے کو زیربحث لایا جائیگا یہ افسوس ناک ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا قصور میں گزشتہ واقعات پر توجہ دی جاتی تو زینب کا واقعہ نہ ہوتا لیکن حکومت کی توجہ کسی اور چیز پر ہے اس لیے زینب کے قاتل گرفتار نہیں ہو سکے جبکہ پنجاب پولیس اور وزیراعلیٰ پنجاب ناکام ہو چکے ہیں۔ حکومت کی نااہلی کے باعث ایسے واقعات دنیا میں ہماری بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کل ایک ایسا ہی واقعہ مردان میں بھی پیش آیا اور ایسے ظالموں کو گرفتار کرنا خلق خدا کی خدمت ہے قاتلوں کو چھپانے والے بھی اس گناہ میں برابر کے شریک ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں