فیصل آباد میں 7 سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد میں 7 سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے چاہ پیراں والا میں نوجوان نے 7 سالہ بچے کو مبینہ بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک اور ابن آدم درندہ صفت انسان کی ہوس کا نشانہ بن گیا۔

ملزم وحید 7 سالہ عاطف کو چارہ لانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور وہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور تھانہ لنڈیانوالا پولیس نے بچے کے چچا مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں