'طاہر القادری، عمران اور زرداری مل کر ملک کے آئین کیخلاف کنٹینر بنا رہے ہیں'

'طاہر القادری، عمران اور زرداری مل کر ملک کے آئین کیخلاف کنٹینر بنا رہے ہیں'

اسلام آباد: احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے عمران خان، آصف زرداری اور طاہر القادری پر خوب تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ تین سیاسی کزنز نامعلوم نجومیوں کی اے بی سی ٹیم بنانے کی تیاری کر رہے ہیں کیوںکہ اُنہیں یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان کے لوگ اُنہیں ووٹ نہیں دیتے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں جب سی پیک بن رہا تھا اور دہشت گردی ختم ہو رہی تھی تو تب بھی تو دوسری طرف کنٹینر بن رہا تھا پہلے ملک کی ترقی کے خلاف کنٹینر بنا اب تین سیاسی کزنز مل کر ملک کے آئین کے خلاف کنٹینر بنا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ملک میں جب میٹرو اور سڑکوں کا جال بچھ رہا تھا یا جب تاریخی انتخابی اصلاحات، یوتھ پروگرام ، تعلیماتی اصلاحات اور ہیلتھ پروگرام بن رہا تھا جب بھی کنٹینر بنایا گیا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کی اے ٹیم صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی قیادت میں جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں