پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں چائینز نمک کے استعمال پر پابندی عائد کردی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں چائینز نمک کے استعمال پر پابندی عائد کردی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں چائینز نمک کے استعمال پر پابندی عائد کردی

لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں چائینز نمک(اجینو موتو) کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سائینٹفک پینل نے تحقیق کے بعد چائینز نمک کے صحت پر مضر اثرات کی وجہ سے اس کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ اجینو موتو میں مونو سوڈیم گلومیت پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے سردرد،دل کے امراض اور دماغی و اعصابی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے پینل نے چائینز نمک کے مزید خطرات کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمک بلڈ پریشر،ہائپر ٹینشن اور حاملہ خواتین کے لئے بھی نقصان کا باعث بنتا ہے ،اس لئے ہوٹل،ریستورانوں،فروزن فوڈز اور دیگر تمام مصنوعات میں چائینز نمک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پورے صوبے سے چائینز نمک کے مکمل خاتمے کیلئے 31 مارچ کی حتمی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔