وی آئی پی موومنٹ کے دوران صرف دو منٹ کیلئے سڑک بند کرنے کا حکم

وی آئی پی موومنٹ کے دوران صرف دو منٹ کیلئے سڑک بند کرنے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہفتہ 13 جنوری کو وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی۔ وی وی آئی پی موومنٹ کیس: چیف جسٹس کی آئی جی سندھ کو حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

سپریم کورٹ نے اب تفصیلی حکم نامہ جاری کر دیا جس میں حکم دیا گیا ہےکہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو حکم دیا ہےکہ وی آئی پی موومنٹ کے لیے بلیو بک کا قانون موجود ہے اسی قانون کے تحت اقدامات کیے جائیں اور باور کرایا جائے کہ اس کی خلاف ورزی نہ ہو۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث اگر سڑک بند کرنا ناگزیر ہے تو صرف 2 منٹ کے لیے سڑک کو بند کیا جائے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر حکم کی خلاف ورزی کی ہوئی تو عدالت پھر اس کا نوٹس لے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں