پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں، جنرل جوزف ڈنفورڈ

پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں، جنرل جوزف ڈنفورڈ

برسلز: امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید موثر بنانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا کیا ہم ہر چیز پر اتفاق کر رہے ہیں؟۔ نہیں ہم نہیں کرتے لیکن ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں اور میں نے اس معاملے پر ابھی ہمت نہیں ہاری'۔

یاد رہے یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برسوں میں اسلام آباد کو احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے لیکن بدلے میں اسے جھوٹ اور دھوکہ ملا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں