ہم امریکہ کی دہشت گرد قوتوں کا جنم لینے سے پہلے ہی خاتمہ کر دیں گے، ترک صدر طیب اردوان

ہم امریکہ کی دہشت گرد قوتوں کا جنم لینے سے پہلے ہی خاتمہ کر دیں گے، ترک صدر طیب اردوان

انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک مرتبہ پھر للکارتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم امریکہ کی دہشت گرد قوتوں کا جنم لینے سے پہلے ہی خاتمہ کر دیں گے۔

ترک چینل کی رپورٹ کے مطابق انقرہ کی ایک تحصیل میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اردوان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے شمالی شام میں 30 ہزار نفری پر مشتمل ایک سرحدی قوت تشکیل دینے کے اعلان کے بعد دہشت گرد تنظیم کے اڈوں پر لہرانے والے پرچموں کو آپ اپنے ہاتھوں سے اتاریں ،ایسا نہ ہو کہ ہمیں انہیں آپ کے ہاتھ میں تھمانا نہ پڑے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم متحدہ امریکہ کی دہشت گرد قوتوں کو جنم لینے سے قبل ہی ختم کر دیں گے۔


دہشت گرد قوتوں کے ترکی کے لیے خطرہ تشکیل دینے پر زور دینے والے صدر ایردوان نے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی / وائے پی جی کے زیر کنٹرول علاقوں میں کسی ممکنہ آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آفرین اور منبچ میں کسی بھی وقت فوجی کارروائی شروع کی جا سکتی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ آفرین اور منبچ کو قلیل مدت کے اندر دہشت گردوں سے پاک کر لیا جائیگا جس کے بعد دوسرے سرحدی علاقوں کی باری آئیگی، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔