پشاور زلمی کا ٹی 20 لیگ "گلوبل زلمی لیگ"کے شیڈول کا اعلان

 پشاور زلمی کا ٹی 20 لیگ

عجمان : پی ایس ایل چیمپئنز پشاور زلمی نے اپنی ٹی 20 لیگ "گلوبل زلمی لیگ" کے شیڈول کا اعلان کردیا.جس میں کشمیر زلمی اور پندرہ غیر ملکی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ چیمپئن پشاور زلمی کا اپنے فینز کے لیے "گلوبل زلمی ٹی 20 لیگ " کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔دنیا بھر میں موجود اوور سیز پاکستانی اوربھارتی باصلاحیت کرکٹرز  گلوبل لیگ میں شامل ہیں جو زلمی کے بینر تلے جمع ہوکر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے . سولہ ممالک کی زلمی ٹیموں کے درمیان مقابلوں کی جنگ شروع ہو گئی . گیارہ فروری سے عجمان اوول میں شروع ہوگی.پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اس میگا ایونٹ کو بڑا ااعزاز قرار دیدیا .ہر ٹیم میں دو خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہوسکیں گے