سلمان خان بگ باس 11 کی ایک قسط کے کتنے روپے لیے ؟ ٹوٹل کمائی کتنی کی ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

سلمان خان بگ باس 11 کی ایک قسط کے کتنے روپے لیے ؟ ٹوٹل کمائی کتنی کی ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

ممبئی : بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 11 میں ایک قسط کا معاوضہ 11 کروڑ وصول کیا ہے جب کہ مجموعی طور پر انہوں نے 330 کروڑ کی کمائی کی۔

 بگ باس کے سیزن 11 کے لیے انہوں نے ایک قسط کے 11 کروڑ وصول کیے ہیں۔دبنگ خان کا ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کا 11 واں سیزن بھی اختتام پذیر ہوچکا ہے اور اداکارہ شلپا شندے بگ باس کی فاتح قرار پائی ہیں۔شلپا شندے کو ٹرافی اور 44 لاکھ کی خطیر انعامی رقم دی گئی ہے لیکن سلو میاں کی اس شو سے کمائی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’بگ باس 11‘ 15 ہفتے جاری رہا اور اس کی 30 قسطیں ٹی وی پر نشر کی گئیں۔سلو میاں نے مجموعی طور پر شو سے 330 کروڑ روپے کی کمائی کی اور انہوں نے ٹی وی شو سے کمائی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

 سلمان خان نے بگ باس سیزن 10 کے لیے ایک قسط کا معاوضہ 8 کروڑ وصول کیا تھا اور شو سے انہوں نے مجموعی طور پر 240 کروڑ روپے کمائے تھے۔یاد رہے کہ  سلمان خان بھارتی ٹی وی کے سب سے مہنگے ترین میزبان ہیں .