دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تمام علما متحد ہیں : خواجہ آصف

دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تمام علما متحد ہیں : خواجہ آصف


اسلام آباد : وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردوں کو ناسور قرار دیتے ہوئے متفقہ فتویٰ جاری کرنے پر علماء کے مشکور ہیں‘ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے تمام ادارے اور علماء متحد ہوچکے ہیں‘ ہمارے نبی اکرمؐ سارے جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے‘ اسلامی تعلیمات کی رو سے دوسروں پر اپنے نظریات زبردستی مسلط کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔


ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ دینی مدارس اور تمام مکاتب فکر کے علماء نے دہشت گردوں کے خلاف متفقہ فتویٰ دیا ہے۔ دہشت گردوں کو ناسور کہتے ہوئے متفقہ فتویٰ جاری کرنے پر علماء کے مشکور ہیں۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے تمام ادارے اور علماء متحد ہوچکے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے ہمارے نبی اکرمؐ سارے جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے۔ اسلامی تعلیمات کی رو سے دوسروں پر اپنے نظریات زبردستی مسلط کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ سیرت نبویؐ کا تقاضا یہ ہے کہ تمام اہل ایمان یکجا ہوں۔ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف اپنی قیمتوں جانوں کی قربانیاں پیش کررہی ہے۔