شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ون ڈے میں شرکت مشکوک

شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ون ڈے میں شرکت مشکوک

ہیملٹن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راونڈر شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کت خلاف چوتھے ون ڈے میچ میںشعیب ملک سر پر گیند لگنے کے بعد زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد طبی امداد دی گئی اور وہ کریز پر واپس کھڑے ہوئے ، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شعیب ملک کی انجری کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پویلین لوٹنے کے بعد سابق کپتان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا گیا اور ان میں چوٹ کے کچھ آثار نظر آئے۔
قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ وی پی سنگھ کے مشورے پر شعیب ملک نے چوتھے ون ڈے میں فیلڈنگ اور باو¿ لنگ نہیں کی اور انجری کے سبب انکی سیریز کے پانچویں ون ڈے میچ میں شرکت بھی مشکوک نظر آتی ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ حتمی فیصلہ میچ سے قبل کرے گی۔