وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت جاری

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت جاری

 اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا. وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورت حال سمیت 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف آئی اے ایکٹ 1974 کے شیڈول میں ترامیم پیش کی جائیں گی اور پہلی قومی فوڈ سیکیورٹی پالیسی کے ڈرافٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔