ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے، داعش کے 23 شدت پسند ہلاک

 ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے، داعش کے 23 شدت پسند ہلاک

کابل: افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 23 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق منگل کے روز امریکی ڈرون طیاروں نے صوبہ ننگر ہار میں کالعدم داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔جس میں داعش کے 23 جنجگو ہلاک ہوگئے جب کہ حملوں میں شدت پسندوں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق افغان فوجی حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی ڈرون حملے آچن کے ضلع شیرزاد میں کیے گئے۔

افغان فوجی حکام کا بتانا ہے کہ پیر کے روز ضلع شیرزاد کے علاقے مرکی میں بھی امریکی ڈرون طیاروں نے حملہ کیا جس میں ہلاک ہونے والے دو شدت پسندوں کی شناخت عثمان اور عباس کے نام سے ہوئی۔

ڈرون حملوں میں کوئی عام شہری یا سیکیورٹی فورسز کا اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔