کل کا احتجاج شہباز حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگا، فواد چوہدری

کل کا احتجاج شہباز حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگا، فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل کااحتجاج شہبازشریف حکومت کے خاتمے پرختم ہوگا، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہے اور نہ ہوسکتا ہے۔ کل کا احتجاج دو سیشنز پر ہوگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ماڈل ٹاو¿ن میں 14لوگوں کا قتل عام کیا گیا۔ قصورواقعے کے ملزمان کوبھی تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔ اس سے پہلے بھی قصور میں 5 بچیوں کوزیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان کی عدم گرفتاری پنجاب حکومت کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کاسیاسی اتحاد ہے اور نہ ہوسکتا ہے۔ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا اپنا اپنا سیاسی نقطہ ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ کل کااحتجاج دوسیشنز پرمشتمل ہوگا۔اس کایہ مطلب نہیں کہ احتجاج کل ہی ختم ہوجائے گا۔کل کااحتجاج شہبازشریف حکومت کے تک جاری رہے گا۔ ہمارااحتجاج کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جعلی پولیس مقابلوں میں لوگوں کومارا۔ان کوبھی پتا نہیں کہ انہیں کیوں مارا گیا۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن انتہائی متنازع ہے۔الیکشن کمیشن پرعوام کے ٹیکس کے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔بروقت انتخابات لیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف میں مجیب الرحمن کی روح بول رہی ہے۔اسی لیے نوازشریف اداروں کوتنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔