صدر پاکستان سیڑھیاں نہیں اتر سکتے ٗ وہ کدھر جائیں گے : شیخ روحیل اصغر

صدر پاکستان سیڑھیاں نہیں اتر سکتے ٗ وہ کدھر جائیں گے : شیخ روحیل اصغر


اسلام آباد: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں حکومتی رکن شیخ روحیل اصغر کے صدرمملکت ممنون حسین کے بیرون ملک دوروں بارے برجستہ جملے نے کمیٹی کو کشت زعفران بنادیا ، شیخ روحیل اصغرنے کہا کہ صدر پاکستان سیڑھیاں نہیں اتر سکتے وہ کدھر جائیں گے ۔سید نوید قمر نے کہا کہ صدر کو کہیں بھیجا ہی نہیں جاتا ۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ صدر پاکستان کے بیرون ملک کم دوروں کی وجہ سے بچت ہوئی ہے ۔


پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس سید نوید قمر کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں وزارت خارجہ کی بجٹ گرانٹ میں بچت پر بحث اورصدر ممنون حسین کے بیرون دوروں کا تذکرہ ہوا ۔سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ صدر مملکت کے کم بیرونی دوروں کے باعث کافی بچت ہوئی صدر مملکت گزشتہ سال چین برطانیہ ترکی اور عمرہ کے لئے بیرون ملک گئے۔جس پر مشاہد حسین سید نے کہا کہ صدر پاکستان کے بیرون ملک کم دوروں کی وجہ سے بچت ہوئی ہے۔


شیخ روحیل اصغرنے کہا کہ صدر پاکستان سیڑھیاں نہیں اتر سکتے وہ کدھر جائیں گے ۔سید نوید قمر نے کہا کہ صدر کو کہیں بھیجا ہی نہیں جاتا، آڈٹ حکام نے بتایا کہ صدر مملکت کے کم بیرونی دوروں سے خزانے کو 14 کروڑ 27 لاکھ 97 ہزار روپے کی بچت ہوئی جبکہ وزیراعظم کے بیرونی دوروں سے صرف دو کروڑ بتیس لاکھ67 ہزار کی بچت ہوئی ۔