کیلیفورنیا میں عجیب ٹریفک حادثہ ، گاڑی سڑک سے ہی غائب ہوگئی

 کیلیفورنیا میں عجیب ٹریفک حادثہ ، گاڑی سڑک سے ہی غائب ہوگئی

کیلیفورنیا :امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایسا عجیب و دلچسپ ٹریفک حادثہ پیش آیا کہ گاڑی سڑک سے ہی غائب ہوگئی ، جی ہاں سڑک سے غائب ہوکر عمارت کی دوسری منزل میں جاگھسی جسے دیکھ کر لوش ششدر رہ گئے ، ریسکیو اہلکاروں نے کمال مہارت سے گاڑی کو عمارت سے باہر نکالا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں صبح کے پانچ بجے عجیب و غریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کنارے ڈینٹل آفس کی ساٹھ فٹ اونچائی والی دوسری منزل میں جا گھسی ۔


ٹریفک حادثہ صبح پانچ بج کر پینتس منٹ پر پیش آیا ،ڈینٹل آفس بند ہونے کی وجہ سے مزید جانی نقصان نہیں ہوا ، خوش قسمتی سے ٹریفک حادثے کے بعد ڈرائیور محفوظ رہا ، گاڑی میں موجود ڈرائیور سمیت دو افراد اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔