بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ، علاقے میں خوف وہراس

09:20 PM, 16 Jan, 2018

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز ژوب کے شمال میں 70 کلومیٹر دور تھا، زلزلے کے انجھٹکوں سے ہونے والی کسی مالی یا جانی نقصان کی فی الوقت کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مزیدخبریں