جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں : پاکستان

جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں : پاکستان


اسلام آباد: پاکستان جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے‘ مذاکرات کے نئے مرحلے سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی‘ پاکستان نے جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ مذاکرات کے نئے مرحلے سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ پیونگ چانگ ونٹر اولمپکس سے خیر سگالی کے جذبات پیدا ہوں گے۔ ونٹر اولمپکس سے خطے میں پائیدار امن‘ خوشحالی‘ استحکام‘ مصالحت اور تعاون کی فضا پیدا ہوگی۔


پاکستان نے جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔ پاکستان نے جزیرہ نما کوریا کے اتحاد کے لئے کوششوں کی بھی حمایت کی ہے۔ پاکستان کا موقف یہ ہے کہ تمام فریقوں کو بین الاقوامی اقدار پر عمل کرنا چاہئے۔