موبائل سکیورٹی، چینی کمپنی سب پر بازی لے گئی

موبائل سکیورٹی، چینی کمپنی سب پر بازی لے گئی

بیجنگ : چینی کمپنی ”ویو“ نے اب تک کا انوکھا موبائل فون متعارف کروا دیا، ’ویوو‘ نے موبائل سکیورٹی کا اب تک کا سب سے مضبوط سسٹم متعارف کرواتے ہوئے نامور کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے فنگر پرنٹ سینسر ڈیوائس متعارف کروایا گیا جو سکرین کے فرنٹ پر ہی آویزاں ہے، صارفین اس کے ذریعے ہی فون کو ان لاک کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ایپل اور سام سنگ سمیت دیگر کمپنیوں کے فون سیٹ میں فنگر پرنٹ ان لاک کی سہولت موجود ہے مگر اس کو استعمال کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی اپیلیکشن کی مدد لینی پڑتی ہے۔
منتظمین کے مطابق فنگر پرنٹ کی سہولت آئندہ آنے والے تمام فونز میں موجود ہوگی، صارف اپنے انگلی کے نشانات ڈیوائس میں محفوظ کرے گا جس کے بعد مذکورہ موبائل کو کوئی نہیں کھول سکے گا۔

موبائل کی سکرین پر ایک نشان ہے جس پر انگلی رکھنے کے بعد سسٹم آپ کے فنگر پرنٹس کو چیک کرے گا اور میچ کرنے پر موبائل فون کو ان لاک کردے گا جس کے بعد اسے آپریٹ کیا جاسکے گا۔