ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے 6 انسانی سمگلر گرفتار کرلئے

ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے 6 انسانی سمگلر گرفتار کرلئے


گوجرانوالہ:ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران 6انسانی سمگلر گرفتار کرلئے‘ ملزمان سے پاسپورٹ‘ ویزوں کی فوٹو کاپیاں اور جعلی اسٹیکرز برآمد کئے گئے۔


تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کامونکی ‘ وزیر آباد‘ سیالکوٹ‘ پھالیہ اور گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے چھ انسانی سمگلر گرفتار کرلئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے مطلوب تھے۔ ملزمان سے پاسپورٹ ویزوں کی فوٹو کاپیاں اور جعلی سٹیکرز برآمد کئے گئے۔