برطانیہ میں مسلمان طالبات کے حجاب کرنے اور روزہ ر کھنے پر پابندی

برطانیہ میں مسلمان طالبات کے حجاب کرنے اور روزہ ر کھنے پر پابندی

لندن: برطانیہ میں سرکاری سکول نے مسلمان کمسن طالبات کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی۔
برطانوی میڈیاکے مطابق مشرقی لندن کے علاقے نیوہم کے سینٹ سٹیفن پرائمری سکول نے ادارے میں زیر تعلیم مسلمان بچیوں کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، سکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم سے یونیفارم میں از خود تبدیلی کرنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔سکول انتظامیہ نے والدین پر زور دیا ہے کہ تدریس کے اوقات میں بچوں کو رمضان کے روزے رکھنے نہ دیں اور روزے کی حالت میں طلبا کو سکول نہ بھیجیں۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ بچوں کو حجاب کرنے اور روزے رکھنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا معاملہ تعلیمی ادارے کا انفرادی فعل ہے۔تاہم ہماری طرف سے یونیفارم کے حوالے سے واضح ہدایات ہیں اور مساوی قانون کے تحت تعلیمی اداروں کا قانونی فرض ہے کہ وہ حکومتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوں۔