کراچی: راو انوار پر حملہ، جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی: راو انوار پر حملہ، جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی: کراچی میں ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے قافلے پر حملہ،  جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔حملے میں 4پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، رائو انورحملے میں محفوظ رہے۔


منگل کے روز کراچی میں ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے قافلے پر حملہ ہوا۔را ئوانوار سیکیورٹی خدشات کے باعث بکتر بند گاڑی میں موجود تھے اور دفتر سے گھر   کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران ان کے قافلے پر حملہ ہوا۔را ائونوار بکتر بند گاڑی میں موجود ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے، تاہم جوابی کارروائی میں 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔پولیس کے مطابق رائو انوار پر حملہ کرنے والے ملزمان سفید گاڑی اور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

واضح رہے کہ مئی 2015 میں بھی را انوار کے قافلے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے، جبکہ جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور مارے گئے۔

یاد رہے کہ را انوار کراچی میں متعدد بار ایسے پولیس انکائونٹر ز  کر چکے ہیں جن میں کئی افراد  مارے گئے جبکہ ان مبینہ مقابلوں میں کسی پولیس اہلکار کو خراش تک نہیں آئی، یہی وجہ ہے کہ انہیں 'انکائونٹر اسپیشلسٹ' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔