لگسمبرگ میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان

لگسمبرگ میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان
عام شہری پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں گے اور سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لگسمبرگ سٹی : لگسمبرگ کی وزارت موبیلیٹی اینڈ پبلک ورکس نے ٹریفک مسائل سے نمٹنے کے لیے مارچ 2020 سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو عوام کے لیے مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔


حکومت کے اعلان کے بعد ٹرین، ٹرام اور بسوں پر شہری مفت سفر کر سکیں گے اور حکومت کے اس فیصلے سے دفاتر جانے والے، کاروباری شخصیات اور عام شہری پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں گے اور سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا۔

ترجمان وزارت پبلک ورکس ڈینی فرینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت کے فیصلے سے سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے ماحولیاتی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔

خیال رہے کہ لگسمبرگ کا شمار یورپ کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے جس کی پر کپیٹا جی ڈی پی یورپی یونین میں سب سے زیادہ ہے۔

چھ لاکھ 2 ہزار نفوس پر مشتمل اس ملک میں اوسطاً ہر ایک ہزار افراد میں سے 662 کے پاس گاڑیاں ہیں اور گاڑیاں سڑکوں پر آنے سے شہریوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔