بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کا نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ

بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کا نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی ایکشن پلان میں تمام جماعتوں کو شامل کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ پانی، زراعت، تعلیم اور صحت سمیت بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے گا۔


وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پلان پر عملدرآمد کا ٹاسک دیا ہے اور اسپیکر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی ایکشن پلان میں تمام جماعتوں کو شامل کیا جائے گا جس کے لیے اسپیکرنے پارلیمانی جماعتوں سے روابط اور ملاقاتیں بھی شروع کر دی ہیں۔

کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں سے بھی تجاویز لے گی اور اس کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔