امریکہ نے تائیوان میں مداخلت کی تو دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے : چینی کمانڈر

امریکہ نے تائیوان میں مداخلت کی تو دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے : چینی کمانڈر
image by facebook

بیجنگ : چین نے کہا ہے کہ  اگر امریکہ نے جزیرے کی خودمختاری  کے خؒلاف کوئی قدم اٹھایا تووہ ہر قیمت پر تائیوان کا دفاع کرے گا ۔


تفصیلات کے مطابق چین حکومت نے ایک مرتبہ پھر امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ وہ جزیرہ نما تائیوان کے دفاع کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائے گا اگر امریکہ نے اس کی خودمختاری کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو وہ ہر صورت دفاعی اقدامات کرے گا۔

چین کی سینٹرل ملٹری کمیشن کے ممبر جنرل لی زو چنگ نے  امریکی نیول آپریشن چیف سے ملاقات کے دوران بتایا کہ اگر کسی بھی ملک نے چین کو تائیوان سے الگ کرنے کی کوشش کی تو چین بھرپور طاقت کے استعمال کا حق رکھتا ہے ۔

امریکہ نے تائیوان کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کر دیئے ہیں اور اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم نہ کیے جانے کے باوجود چین تائیوان کو ہر طرح کی امداد فراہم کرر ہا ہے ، سفارتی اور دفاعی سطح پر چین کا تعاون ہمیشہ تائیوان کے ساتھ رہتا ہے ۔