کسی معزز وزیر کے کہنے پر آصف علی زرداری کو گرفتار نہیں کر سکتے، نیب اعلامیہ

کسی معزز وزیر کے کہنے پر آصف علی زرداری کو گرفتار نہیں کر سکتے، نیب اعلامیہ
Photo: AFP

اسلام آباد: کسی معزز وزیر با تدبیر   کی خواہش پر آصف زرداری، مراد علی شاہ یا  فریال تالپور کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔


نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقول تاحال موصول نہیں ہوئیں، نیب آئین و قانون کے مطابق اپنا کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ نیب کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے ایک معزز وفاقی وزیر کے نیب میں جاری ایک کیس سے متعلق مختلف بیانات اورانٹرویوز کے متن پیمرا سے طلب کرنے کافیصلہ کیا ہے،۔

نیب اعلامیہ کے مطابق دیکھنا ہوگا کہ بیانات اور انٹرویوز نیب پر اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں‘بیانات نیب کی شفاف تفتیش کی راہ میں حائل تو نہیں ہو رہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب ہر قسم کے دباو کو مسترد کرتا ہے‘ قومی ادارے کو معافی مانگنے یا کیس بند کرنے کا کیوں کہا جا رہا ہے؟ اس کا جائزہ لیا جائےگا۔