بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف بھی ملالہ یوسفزئی کی مداح نکلیں

بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف بھی ملالہ یوسفزئی کی مداح نکلیں
image by facebook

ممبئی : بالی وڈ سٹار کترینہ کیف بھی گلوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی دیوانی نکلیں ، بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف نے کہا کہ میں نے ملالہ یوسف زئی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کتاب پڑھی ہے جس میں انھوں نے بڑے واضح انداز میں لڑکیوں کے حقوق اور معاشرے میں ان کی برابری پر بات کی ہے جوکہ ایک انتہائی متاثر کن عمل ہے۔


کترینہ کیف نے ملالہ یوسف زئی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح انھوں نے مہاجرین کے حقوق کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے وہ انتہائی احسن اقدام ہے ، ہمیں مہاجرین کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ لوگوں کی کثیر تعداد کو ملالہ فنڈ میں خیرات کرنی چاہئے تاکہ وہ دنیا میں جن نیک مقاصد کو حاصل کرنے کی تگ ودو کر رہی ہیں ان میں کامیاب رہیں ۔