سلطنت عمان کے نئے سلطان نے ابو ظہبی کے حکمران سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا؟

سلطنت عمان کے نئے سلطان نے ابو ظہبی کے حکمران سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا؟

سلطنت عمان کے نئے سلطان ہیثم بن طارق کے ابو ظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سلطان قابوس کے انتقال پر مسقط کے شاہی پہنچے جہاں انہوں نے نئے سلطان سے تعزیت کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔
شاہی محل میں تعزیت کے بعد جب شیخ محمد بن زید روانہ ہونے لگے تو رسمی مصافحہ کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تاہم شیخ ہیثم بن طارق نے ہاتھ ملانے سے انکار کیا اور آگے کی طرف چلنے لگے۔
اس واقعے کے فوراً بعد عمان کے سلطان اور شیخ محمد بن زید نے بلآخر مصافحہ کیا اور وہاں سے روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ خلیجی خطے کی روایات کے مطابق اور عمانی رسم و رواج کے تحت اپنے مہمان کی تعظیم کرنے والا میزبان اس وقت تک ہاتھ پیچھے رکھتا ہے جب تک مہمان دروازے تک نہ پہنچ جائے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے سلطان نے بھی معزز مہمان سے روانگی کے وقت ہاتھ ملانے سے انکار کیا۔