لاہور سمیت پنجاب بھر میں کئی روز سے دھند کا راج برقرار

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کئی روز سے دھند کا راج برقرار

لاہور :ملک بھر میں سردی نے شہریوں کا امتحان لینا شروع کر دیا،جس کے باعث پنجاب بھر میں دھند کا راج ہے ۔


تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں کئی روز سے چھائی دھند ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے ۔محکمہ موسمیات نے آج پھر پنجاب کے میدانی اور پوٹھوہاری علاقوں سمیت بالائی سندھ میں دھند چھاۓ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

کراچی میں سردی کی شدت برقرار   ہےاورمحکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائدمیں مطلع صاف اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان  ہے ۔ جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی درجہ حرارت کم ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے ۔ 

دھند کے باعث موٹرے مختلف مقامات پر بند کردی گئی ہے ، پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کی شدت تیز ہونے کی وجہ سے حادثات کی اطلاعات ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اور سردی کی یہ لہر ابھی مزید جاری رہے گی ۔ آئندہ چندد ن میں تیز بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ 

گزشتہ روز مری ، گلیات ، کالم اور مالم جبا سمیت شمالی علاقہ جات میں کئی جگہوں پر برف باری نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا ۔