کراچی : جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے ، آج کراچی پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اپنے دورے میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی ۔
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کاک کررہے ہیں پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچنے والی ٹیم 21 ارکان پر مشتمل ہے ۔
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں 2007 کے دوران میچ کھیلا تھا جس کے بعد اب وہ دورے پر آئی ہے ۔ خصوصی فلائیٹ سے پاکستان پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا شہر قائد میں آمد کے بعدایس او پیز کے تحت ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیا جائیگا۔ جس کے بعد تمام کھلاڑی قرنطینہ میں رہیں گے ۔
شیڈول کے مطابق کورنا ٹیسٹ رپورٹس کے منفی آںے کے بعد مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو کراچی جم خانہ میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی ۔
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کراچی جم خانہ میں ٹریننگ کے بعد 23 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کریں گے ۔
طے شدہ شیڈول کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ایک مرتبہ دوبارہ کوروناٹیسٹ کیا جائیگا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلاٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 26 جنوری سے شروع ہوگا۔