پیپلز پارٹی کے اہم رہنما قومی وطن پارٹی میں شامل ہو گئے

پیپلز پارٹی کے اہم رہنما قومی وطن پارٹی میں شامل ہو گئے
کیپشن: پیپلز پارٹی کے اہم رہنما قومی وطن پارٹی میں شامل ہو گئے
سورس: فائل فوٹو

چارسدہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں فاروق شاہ نے آفتاب شیر پاو کی قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر چیئرمین قومی وطن پارٹی نے کہا ہم پرامن ، آئینی اور قانونی تحریک چلا رہے ہیں جبکہ جلسے جلوس کرنا ہمارا حق ہے اور ہم کسی صورت عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں سے اپیل ہے کہ اس تحریک میں شامل ہوں اور ہمارے وعدے عمران خان کے یوٹرن والے وعدے نہیں ہیں۔  2018 ءکے انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور یہ سیلکٹڈ حکومت ہے جبکہ ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا حکومت کی ساری توجہ صرف پی ڈی ایم پر ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں ایک ماہ میں دو بار اضافہ ہوا ہے جبکہ چینی کی قیمت ایک بار پھر سو روپے کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں خطے کے دیگرممالک سے زیادہ مہنگائی ہے۔

آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ جو بھی ہوتا ہے وہ موجودہ حکومت پچھلی حکومت یا مافیا پر ڈال دیتی ہے لیکن سمجھ نہیں آتا یہ مافیا کہاں ہے۔ اس وقت ہمارے ہاتھ میں اختیارات نہیں لیکن پھر بھی ہر مسئلے پر عوام کے لئے آواز اٹھائیں گے۔