سلمان خان کی ٹیلنٹ منیجر ٹریفک حادثے میں ہلاک

سلمان خان کی ٹیلنٹ منیجر ٹریفک حادثے میں ہلاک
کیپشن: سلمان خان کی ٹیلنٹ منیجر ٹریفک حادثے میں ہلاک
سورس: فائل فوٹو

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی نوجوان ٹیلنٹ منیجر ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ پسٹا دھاکڑ معروف ریئلٹی شور بگ باس کی شوٹنگ سے واپس جا رہی تھیں کہ ان کی بائیک کو حادثہ پیش آ گیا۔

ٹیلنٹ منیجر پسٹا دھاکڑ اپنی ایک اسٹنٹ کے ساتھ سیٹ سے گھر جانے کیلئے نکلیں تو راستے میں اندھیرے کے باعث سڑک پر پڑنے والا گڑھا ان کو دکھائی نہیں دیا۔ ان کی موٹر بائیک اس گڑھے کی وجہ سے سنبھل نہیں سکیں اور اس وجہ سے پسٹا روڈ کے درمیان میں جا گریں جبکہ ان کے ساتھ موجود اسٹنٹ روڈ کے کنارے پر جا گریں۔

دبنگ ہیرو سلمان خان کی ٹیلینٹ منیجر روڈ پر گری ہی تھیں کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار وین ان پر چڑھ گئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔