بلاول بھٹو کی سیاست جھوٹ فریب اور کرپشن پر مبنی ہے، شبلی فراز

بلاول بھٹو کی سیاست جھوٹ فریب اور کرپشن پر مبنی ہے، شبلی فراز
کیپشن: بلاول بھٹو کی سیاست جھوٹ فریب اور کرپشن پر مبنی ہے، شبلی فراز
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا پیپلز پارٹی کے چیئرمین الیکشن کمیشن کو دھمکانے کی بجائے اپنی ہی جماعت کی فارن فنڈنگ کا جواب دیں۔ 

بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا بلاول بھٹو اپنی نالائقی اور نااہلی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالیں اور آپ اتنے لا علم ہیں کہ انہیں پتہ بھی نہیں کہ اپنے صوبے میں دو ہزار 25 ملین کیوبک فٹ گیس پیدا ہوتی ہے اور اس میں سے 1784 ملین کیوبک فٹ سندھ استعمال کرتا ہے ججبکہ دو سو ملین کیوبک فٹ پاور اور فرٹیلائزرز پلانٹس کو مہیا ہوتی ہے تاہم ایک سو دس ملین کیوبک فٹ سندھ سے باہر جاتی ہے۔ 

شبلی فراز نے کہا جب سیاست اہلیت کی بجائے وراثت کی بنیاد پر ملے تو یہی حال ہوتا ہے جو آج پی ڈی ایم کا ہے اور ان کی تحریک دم توڑ چکی ہے۔ ان کے ذاتی مفادات کے دفاع کی تحریک میدانوں، مرکزی شاہراہوں سے سمٹ کر گلی محلوں اور تنگ و تاریک چوراہوں تک محدود ہو چکی ہے اور بلاول صاحب آپ کی سیاست جھوٹ فریب اور کرپشن پر مبنی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا غریبوں اور مزدوروں کے حقوق کا راگ الاپنے والوں نے پنشنرز تک کو بھی نہیں بخشا اور ان کی پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے ماتحت محکمہ خزانہ میں سوا دو ارب کا فراڈ پنشنرز فنڈ میں سامنے آیا جس کے لئے جعلی پنشنرز اور اکاونٹ بنائے گئے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا 95 فیص جعلی بینک اکاونٹس کا کھرا بھی پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع دادو میں جاتا ہے اور قوم نہیں بھولی جب آپ نے گندم کو ریلیز نہ کر کے گندم کی مصنوعی قلت پیدا کی اور سندھ کے عوام کو مہنگا آٹا بیچا گیا۔ ان لوگوں نے غریب کی کُٹیا کو اجاڑ کر سوئس اکاونٹس بھرے جبکہ سرے محل بھی تعمیر کئے گئے۔