نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری ،برطانیہ سے بڑی خبر 

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری ،برطانیہ سے بڑی خبر 
کیپشن: نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری ،برطانیہ سے بڑی خبر 
سورس: فائل فوٹو

 لندن: پاکستانی شہری کی ای میل پر جواب میں برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے جاری وارنٹ نواز شریف کے برطانیہ میں قیام پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہوا۔نواز شریف کے قانونی معاملات حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں، پولیس برطانوی عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کرسکتی۔

برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کے امیگریشن کے قوانین واضح ہیں، ہر مقدمے میں قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم گزشتہ سال نومبر کے اواخر میں اپنے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ ایئر ایمبولینس میں علاج کے لیے لندن پہنچے تھے۔

انہیں اکتوبر میں خرابی صحت کے باعث قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر سے لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے پلیٹلیٹس میں مسلسل کمی کے باعث صحت پیچیدہ ہو رہی تھی۔