مری نہ جاتا تو 40 بندے مرجاتے ، اپوزیشن کو ڈیل ملے گی نہ ڈھیل: شیخ رشید

مری نہ جاتا تو 40 بندے مرجاتے ، اپوزیشن کو ڈیل ملے گی نہ ڈھیل: شیخ رشید
سورس: File

راولپنڈی : وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ڈیل تو کیا ڈھیل بھی نہیں ملے گی۔ مری نہ جاتے تو 23 کی بجائے 40 بندے مرنے تھے۔ 

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی اور نہ ہی ڈھیل دی جائے گی۔ اپوزیشن دو کی بجائے تین مارچ کرلے کچھ نہیں ہوگا۔ 

شیخ رشید کا کہنا  تھا کہ شہباز شریف عمران خان کے لیے ڈراؤنا نہیں سہانا خواب ہیں۔ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ اپریل کے بعد حالات ٹھیک ہوجائیں گے ۔ یہ اندھی مچھلیوں کی طرح ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ 

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ باتیں کرنے والے سب چھانگا مانگا کی پیداوار ہیں۔ اپوزیشن کے مارچ کے لیے وزارت داخلہ راستے کھلے رکھے گی۔ ان سے کچھ نہیں ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن کے 12 بندے کم تھے اگر یہ عدم اعتماد لائے تو ان کے 36 بند ے کم ہوں گے۔