غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب میں داخل ہونے والے 17 افراد گرفتار

غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب میں داخل ہونے والے 17 افراد گرفتار
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ریاض: سعودی پولیس نے غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کرکے مملکت آنے والے مزید 17 غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دراندازوں کی معاونت کرنے کے الزام میں ایک سعودی شہری کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ 
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب پولیس کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے مملکت میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت تازہ ترین کارروائی عسیر ریجن میں کی گئی جس دوران 17 تارکین وطن گرفتار کئے گئے۔ 
سعودی پولیس کے ترجمان کے مطابق حراست میں لئے گئے تارکین وطن کا تعلق یمن، صومالیا اور ایتھوپیا سے ہے جبکہ دراندازوں کو نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں ایک سعودی شہری کو بھی گرفتار کیا ہے۔ 
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد انہیں مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا جبکہ سہولت کار کو 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی قانین کے تحت اس گاڑی کو بھی بحق سرکارضبط کرلیا جاتا ہے جو غیرقانونی تارکین وطن کو منتقل کرنے کیلئے استعمال کی گئی ہو جبکہ حالیہ دنوں میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے۔