مجھ پر وقت ضائع کرنے کے بجائے شہزاد اکبر نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں، حریم شاہ

 مجھ پر وقت ضائع کرنے کے بجائے شہزاد اکبر نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں، حریم شاہ
کیپشن: مجھ پر وقت ضائع کرنے کے بجائے شہزاد اکبر نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں، حریم شاہ
سورس: فائل فوٹو

لندن: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے منی لانڈرنگ کے الزامات کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہ ےکہ سچی باتیں کڑوی لگتی ہیں تو ہزار بار لگیں لیکن میں توکروں گی۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنے کے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں، شہزاد اکبر، نواز شریف کو تو یہاں سے ہلا نہیں سکے اور وہ یہاں اپنی زندگی مزے سے گزار رہے ہیں۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف کو آج لے کر آئیں گے، کل لےکر آئیں گے، آج تک تو کچھ کر نہیں سکے اور میں تو معمولی شخصیت ہوں جبکہ شہزاد اکبر کے خط سے خائف نہیں، لندن میں 'چِل' کر رہی ہوں اور برطانیہ میں ثبوت چلے گا باتیں نہیں، حکام کے رابطوں اور کیسوں سے نہیں گھبراتی کچھ اور حقائق بھی بتا سکتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ خود مشہور ہونے کے لیے میرے خلاف خط لکھنےکی بات ہورہی ہے اور پاکستانی پاسپورٹ کی قدر کے حوالے سے خبر بھی آگئی ہے جبکہ میں نے بھی تو سچی بات کی تھی، حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ اور کرنسی کی قدر مزید گرتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور مقامی حکام سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں، لگتا ہے پاکستانیوں کے خط کو مقامی حکام پڑھتے بھی نہیں اور پھاڑ کر پھینک دیتے ہیں، جتنی بلیک منی پاکستانی سیاستدانوں کے پاس ہے اتنی بلیک منی تو پاکستان میں عوام کے پاس بھی نہیں ہے۔

اس موقع پر لندن میں موجود حریم شاہ کے منہ بولے بھائی دانیال ملک ن ےکہا کہ میں نے خود اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ حریم سے کچھ پوچھنا ہے تو حاضر ہیں۔ پولیس نے حریم شاہ کے منی لانڈرنگ کے حوالے سے انٹرویو میں کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں