پاکستان کو سستا تیل اور گیس کی فراہمی، روس کا 80 رکن وفد کل مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچے گا

پاکستان کو سستا تیل اور گیس کی فراہمی، روس کا 80 رکن وفد کل مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچے گا
سورس: File

اسلام آباد :  روس کا 80 رکنی وفد شلگینو نکولے کی سربراہی میں کل پاکستان پہنچ رہا ہے۔ تین روزہ دورے کے دوران وفد انٹر گورنمنٹل کمیشن کے تحت پاکستان کو باہمی تجارت کے بارے میں بات چیت کرے گا جس میں تیل اور گیس کی سپلائی کے بارے وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کرے گا۔ 

آئل اینڈ ایل این جی سپلائی کی مجموعی مالیت تین ارب ڈالر ہوگی۔ روسی وفد سے ملاقات کرنے والی پاکستان ٹیم کی سربراہی وفاقی سردار ایاز صادق کریں گے۔ ایل این جی اور تیل کی سپلائی جی ٹی جی کی بنیاد مذاکرات کے بعد ایک معاہدے عمل میں آئے گا۔

 روسی سائڈ کو اس بات پر تشویش ہے کہ پاکستان آئی جی اے فارپی ایس جی پی اور ماسکو سے چاہتا ہے کہ بی او ٹی کی بنیاد پر پائپ لائن تعمیر کرے۔ تاہم سیاسی عدم استحکام جو دن بدن بڑھتا جارہا ہے روسی وفد یہ دیکھے گا کہ طویل المیعاد طرز پر بات چیت کی جائے یا نہیں۔

مصنف کے بارے میں