پوری دنیا میں کہیں بھی اوورسیز کو ووٹ کا حق نہیں : لاہور ہائیکورٹ کے اہم ریمارکس 

پوری دنیا میں کہیں بھی اوورسیز کو ووٹ کا حق نہیں : لاہور ہائیکورٹ کے اہم ریمارکس 
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں اہم ریمارکس  دیے ہیں ۔

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات بائیومیٹرک طریقے سے کرانے اور اوورسیز  پاکستانیز کو ووٹنگ کا حق دینے کےلئے درخواست پر سماعت ہوئی ۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ  پوری دنیا میں اوورسیز کو ووٹ کا حق نہیں ۔ انگلینڈ سمیت دیگر ممالک میں اوورسیز کو ووٹ کا حق نہیں ہے ۔ 

  

بعد ازاں عدالت نے وفاقی  حکومت  اور پنجاب حکومت سمیت دیگر اداروں  سے جواب طلب کرلیا ۔ درخواست میں وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کوفریق بنایا گیاہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں  مگر انہیں ووٹ کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا ہے۔عدالت بلدیاتی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا حکم دے  ۔عدالت پنجاب کے بلدیاتی انتخابات بائیومیٹرک طریقے سے کرانے کےبھی احکامات صادر کرے۔ 

مصنف کے بارے میں