عبدالمجید اچکزئی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، گاڑی غیر قانونی نکلی

عبدالمجید اچکزئی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، گاڑی غیر قانونی نکلی

کوئٹہ : رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مجید اچکزئی جس گاڑی کی ٹکر سے سارجنٹ کچلا تھا وہ غیر قانونی نکلی۔

پولیس کے مطابق بیس جون کو جی پی او چوک پرجس گاڑی کی ٹکر سے پولیس سارجنٹ عطااللہ کو کچلا گیا وہ غیر قانونی ہے۔رکن اسمبلی عبدالمجید اچکزئی نے غیر قانونی گاڑی پر سرکاری نمبرپلیٹ لگارکھی تھی جبکہ گاڑی کے انجن اور چیسز نمبر ز میں بھی ردوبدل کی گئی ہے۔ماہرین کی رپورٹ کے بعد سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.