ویمنز ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

ویمنز ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

لندن: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل (کل) منگل کو میزبان ٹیم انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کاﺅنٹی گراﺅنڈ، برسٹول میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل 20 جولائی کو ہو گا جس میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں کاﺅنٹی گراﺅنڈ، ڈربی میں پنجہ آزما ہوں گی۔ چیمپئن کا فیصلہ 23 جولائی کو ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں