بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بہتری آ رہی ہے: حسین نواز

بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بہتری آ رہی ہے: حسین نواز
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، لیکن وہ ہوش میں نہیں آئیں۔

نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، لیکن وہ ہوش میں نہیں آئیں، انہیں اپنے شوہر اور بیٹی کی گرفتاری کا بھی علم نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں اپنی والدہ کی تیمارداری کیلئے موجود حسین نواز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آئی ہے، آج میری والدہ نے آنکھیں کھولی ہیں، انھیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:بیگم کلثوم نوا زکو ہوش آگیا
   

حسین نواز نے بتایا تھا کہ کافی دنوں سے وینٹ لیٹرز کو کم اور دواؤں میں تبدیلی کی جا رہی تھی ،جن کے مثبت اثرات سامنے آئے، میری والدہ کو ایک ماہ بعد ہوش آ گیا اور انہوں نے آنکھیں کھولیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو آگے بڑھانے کیلئے کارکن گھروں سے نکلیں: نواز شریف
    

مریم نواز نے بھی والدہ کی آنکھیں کھولنے کی تصدیق کر دی، حسین نواز نے کہا ﷲ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اب ان کی حالت قدرے بہترہے۔

نون لیگ کے تاحیات قائد ‏نواز شریف نے اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارکن بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں