ہالا: ٹریفک حادثے میں 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ہالا: ٹریفک حادثے میں 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کیپشن: موبائل سگنلز نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں تاخیر سے شروع ہوئیں۔۔۔۔۔ فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

ہالا: سندھ کے علاقے ہالا کے قریب بگو شیر کے مقام پر سکرنڈ سے واپس آنے والی باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بس کا ٹائر پنکچر ہو گیا جبکہ کنڈکٹر ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹریلر زور سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل  ہیں۔ جائے حادثہ پر موبائل سگنلز نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں تاخیر سے شروع ہوئیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے لاہور میں جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا شروع کیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کے بعد حیدر آباد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں