سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کا وائرل ویڈیو کے بعد وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا

سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کا وائرل ویڈیو کے بعد وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا
کیپشن: میں  کہنا چاہتی تھی کہ

حافظ آباد: گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے "اللہ تعالیٰ کے بارے میں ادا کیئے گئے اپنے الفاظ کے بارے میں اہم ترین وضاحتی بیان سامنے آگیا ۔

انہوں نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ " میں سائرہ افضل تارڑ آپ سے مخاطب ہوں اور مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑ  رہاہے کہ آج سوشل میڈیا میں جس جملے کو اور جس بات کو ہوا دی جارہی اس سے میرا ہر گز میرا یہ مقصد نہیں تھا ۔ کئی بارے انسان کے منہ سے ایسا لفظ نکل جاتاہے جس وہ مطلب نہیں ہوتا ۔ میں اس جملے کو دہرانا نہیں چاہتی میں نے صرف سکھانے کی بجائے سیکھانا کہہ دیا "۔

میں  کہنا چاہتی تھی کہ " اللہ تعالی ٰ تجربوں سے سکھاتا ہے اور انسان تجربوں سے سیکھتا ہے ۔کوئی بھی انسان  جس میں ذرا سا بھی ایما ن اور عقل اس کو پتہ ہے کہ میں کیا کہنا چاہتی تھی ، میرے مخالفین میرے خلاف اس بات کو لے کر پروپوگنڈ ا کر رہے ہیں ۔ میں اپنے مخالفین اور ان کو جو اس پر کمنٹس کر رہے ہیں ان کو اتنا ہی کہوں گی اور ان لوگوں کو جس اس طرح کی باتوں پر کمنٹس کر تے ہیں یہ بڑ ا حساس  معاملہ ہے اور ایمان کا حصہ ہے ، جو غلط بات میرے منہ سے نکلی میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں ۔اور ان کو بھی کہوں گی کہ خدا کے لیے اس کو مت اچھالیں ۔

ویڈیو دیکھیں :-