نواز شریف اور مریم نواز نے قید میں تیسری رات گزاری، جیل کا دورہ

نواز شریف اور مریم نواز نے قید میں تیسری رات گزاری، جیل کا دورہ
کیپشن: نواز شریف اور مریم نواز نے معمول کے مطابق ناشتہ کیا۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف، مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں قید کی تیسری رات گزار دی۔ نواز شریف اور مریم نواز نے معمول کے مطابق ناشتہ کیا۔

مریم نواز نےعلی الصبح جیل میں دیگر خواتین قیدی اور بچوں سے ملاقات کی تو نواز شریف نے اڈیالہ جیل کے مختلف سیلز دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کو جیل میں روٹی پلانٹ اور کچن دکھایا گیا۔ جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو اڈیالہ جیل پر تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ نواز شریف نے جیل میں قیدیوں کیلئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: 

نواز شریف جیل میں قید اپنے داماد کیپٹن صفدر سے بھی ملے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں آج مشقتی دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ادھر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر لندن سے لاہور پہنچ گئے جہاں لیگی کارکنوں نے انکا استقبال کیا۔ جنید صفدر نانا ، والدہ اور والد سے ملاقات کیلئے بھی جائیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں