جنید صفدر لاہو ر پہنچ گئے،والدہ مریم نواز اور نانا نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے

10:36 AM, 16 Jul, 2018

لاہور:انتخابات کے قریب آتے ہیں سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی ہے اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر آج لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچ گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کا وائرل ویڈیو کے بعد وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز کے صاحبزادے اور میاں نواز شریف کے نواسے جنید صفدر نے مشکل گھڑی میں اپنے نانا،والد اور والدہ کا حوصلہ بڑھانے کے لئے گزشتہ روز پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا اور آج وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے جہاں پر لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے جوتے کی قیمت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی

جنید صفدر غیرملکی پرواز کیو آر 628 سے لاہور پہنچے تو مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا، کارکنوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے تاہم جنید صفدر میڈیا سے کوئی بات کیے بغیر روانہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں خاتون کا مرد کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا

خیال رہے کہ جنید صفدر آج اڈیالہ جیل میں اپنے نانا نواز شریف، والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد جنید صفدر مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم میں بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف اپیلیں دائر

واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کے جیل جانے کی وجہ سے مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے جنید صفدر پاکستان آئے ہیں تاکہ انتخابی مہم میں اپنی والدہ کی نمائندگی کر سکیں۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں