زرداری اور فریال کو دی گئی سہولت نواز شریف کو بھی دی جائے، پرویز رشید

زرداری اور فریال کو دی گئی سہولت نواز شریف کو بھی دی جائے، پرویز رشید
کیپشن: قمرالسلام کے ساتھ ناانصافی چوہدری نثار کے حق میں ہوئی ہے، پرویز رشید۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ جو سہولت آصف زرداری اور فریال تالپور کو دی گئی ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور یہ سہولت نواز شریف کو بھی دی جائے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا کہ انتخابات تک کسی کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہ روکا جائے اسی بنیاد پر آصف زرداری اور فریال تالپور کو سہولت عطا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز نے قید میں تیسری رات گزاری، جیل کا دورہ

سینیٹر پرویز رشید نے مطالبہ کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملنے والی سہولت نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور قمرالسلام کو بھی دی جائے۔

پرویز رشید نے کہا کہ قمرالسلام کے ساتھ ناانصافی چوہدری نثار کے حق میں ہوئی ہے۔

 خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا کے خلاف آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں